خیبرپختونخوا میں بجلی کی قیمت کم نہ کی گئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے: ایمل ولی خان

صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نےکہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کی گئی تو ہم ایک ماہ بعد اسلام آباد کا رخ کریں گےاور دھرنا دیں گے۔

ایمل ولی خان نے کہاکہ جس صوبے میں آئی پی پیز کی بھرمار ہےوہاں ووٹ بینک کی خاطر بلوں میں کمی کی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں آئی پی پیز سےایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہورہی تو یہاں عوام ان کابوجھ کیوں برداشت کریں؟

رؤف حسن کے بھارتی روابط سے پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بےنقاب ہوگیا :  عطاء اللہ تارڑ

صدر اے این پی نے کہاکہ پیداواری لاگت کےحساب سے خیبرپختونخوا میں بجلی کےنرخوں کا تعین صوبے کاحق ہے، بجلی اور گیس کی مد میں خیبرپختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کےلیے وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

Back to top button