انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کافالٹ ہے : امین الحق

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین امین الحق نے کہاکہ انٹرنیٹ کہیں نا کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بھی سست ہوا ہے۔انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کافالٹ ہے۔

اٹک : اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین امین الحق نےکہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نےمتعلقہ حکام کو طلب کیا تھا، انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کافالٹ ہے اور انٹرنیٹ کہیں ناکہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سےبھی سست ہوا ہے۔

امین الحق کاکہنا تھاکہ انٹرنیٹ کی سست رفتار سےٹیلی کام سیکٹرمیں تقریباً 30 کروڑ کانقصان ہوا ہے جب کہ گھر سےکام کرنےوالے فری لانسرز اور کال سینٹر کےنقصانات کا تخمیہ لگایا جارہا ہے۔ امین الحق کاکہنا تھا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ سست روی سےپہلے آگاہ کردیت تو یہ مسئلہ نہ ہوتا، امید ہے 27 اگست کےبعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

Back to top button