کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لایا جائے : وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےحکم دیاہے کہ ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہر صورت نیچے لایا جائے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کےلیے مقررہ اشاریے (کے پی آئی) کا جائزہ بھی لیاگیا۔

مریم نواز نےکہا کہ ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہر صورت نیچے لایاجائے، پنجاب کےہر علاقے میں ہاٹ اسپاٹ ایریاز ختم کرنے کےلیے ایکشن شروع کیاجائے، تاجر اور دکانداروں کاتحفظ یقینی بنانے کےلیے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیاجائے۔

اٹک : اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ چھوٹے بڑےشہروں کی سڑکوں پر ڈکیتی اور دیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں، پنجاب کی ہرسڑک، گلی محلے کومحفوظ بنانا ہوگا، کسی میں جرم کرنےکی ہمت نہ ہو۔انہوں نےمزید کہاکہ کسی سڑک پر ڈکیتی اور جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے،عورتیں اور بچے ریڈ لائن ہیں، ان کےخلاف جرائم کو ہر صورت روکاجائے۔ انہوں نے سڑکوں پر محفوظ سفر کےلیے اقدامات یقینی بنانےکاحکم دیا۔

Back to top button