ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ خراب موسم قرار

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہےجس میں حادثے کی وجہ خراب موسم کو قراردیا گیاہے جب کہ ہیلی کاپٹر میں موجود وزن بھی اس کی گنجائش سےزیادہ تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق باوثوق سکیورٹی ذرائع نےحادثے کی حتمی تحقیقات کےنتائج سےآگاہ کیا، صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کےحادثے کامعاملہ ریگولیٹری اور سکیورٹی اداروں نے مکمل کرلیا اور انہیں پورا یقین ہےکہ جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں 19 مئی کو پیش آنےوالے حادثے کی بنیادی وجہ خراب موسمی حالات اور ہیلی کاپٹر میں سکیورٹی پروٹوکول سےزائد مسافروں کی موجودگی کو قراردیا گیاہے۔

 

ایران : پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق، 15 زخمی

تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق ہیلی کاپٹر گنجائش سے زئد دو مسافروں کو لے جارہا تھا اسی وجہ سے یہ گر کر تباہ ہوا۔رپورٹ میں حادثے میں الیکٹرانک سسٹمز کےجام اور ہیکنگ کےامکان کو مسترد کرتےہوئے کہاگیا ہےکہ واقعے میں کیمیائی اور نقصان دہ مواد کی موجودگی کی کوئی علامات نہیں ملیں۔

Back to top button