منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی کا پاسپورٹ بلاک، جائیداد ضبط، اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہٰی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دےدیا جب کہ ان کی تمام پراپرٹیز بھی 90 دن کےلیے منجمد کردی گئیں۔

کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لایا جائے : وزیر اعلیٰ پنجاب

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کے خلاف ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔عدالت نےقصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سےزائد اراضی، مونس الہٰی کےنام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کاحکم دےدیا۔عدالت نےآئندہ سماعت پرعمل درآمد رپورٹس طلب کرتےہوئے 19 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

یادرہے کہ 13 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے صاحب زادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے مونس الہٰی سمیت دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قراردیا گیاتھا۔

Back to top button