ترسیلات زر میں آسانی کےلیے نئے نظام "بونا راست کنیکٹیوٹی” کا افتتاح

رقوم کے لین دین اور منتقلی میں آسانی کےلیے نئے نظام "بوناراست کنیکٹیوٹی” کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

ترسیلات زر میں آسانی کےلیے نئے نظام "بونا راست کنیکٹیوٹی” کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبہ جدید تکنیکوں کےذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کےلیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی کا پاسپورٹ بلاک، جائیداد ضبط، اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

بونا- راست کنیکٹیویٹی منصوبے کےنفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ میں سب کو خوش آمد کہتاہوں اور اس منصوبے میں میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتاہوں،اس تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے۔انہوں نےکہا کہ بوناراست کنیکٹیویٹی منصوبہ پاکستان اور عرب ممالک کےدرمیان اہم سنگ میل ہے، بونا راست پاکستان کاپہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کانظام ہے، ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کےتحت بونا سےجوڑا جارہا ہے، منصوبے سے پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی شفاف اور مؤثر انداز میں ہوسکے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ بونا راست سےعوام کو سہولت اور کاروبار فروغ پائےگا، بونا راست کنیکٹویٹی سےعرب ممالک سےپاکستانی شہری رقوم کی منتقلی کرسکیں گے،منصوبے سے پاکستان کارقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کابنیادی ڈھانچہ مضبوط ہو گا۔بونا راست منصوبہ ترسیلات زرمیں بھی اضافے کاسبب بنےگا، منصوبے سےحوالہ اور ہنڈی کاخاتمہ ہوگا۔

Back to top button