کس کے کہنے پر اعظم سواتی نے عمران خان کو جلسہ ملتوی کا پیغام پہنچایا؟ علیمہ خان

پی ٹی آئی کی جانب سے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس کے کہنے پر اعظم سواتی نے عمران خان کو جلسہ ملتوی کا پیغام پہنچایا؟ ۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایک آڈیو منظر عام پرآگئی ہے، جس میں انہیں کہتےہوئے سناجاسکتا ہےکہ اعظم سواتی نےکس کےکہنے پر عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیٖغام پہنچایا؟ پارٹی کاچیئرمین باہر بیٹھا ہے، انہوں نےجلسے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟کس نے اعظم سواتی کو عمران خان سےملنے کی اجازت دی۔

علیمہ خان نےکہا کہ پارٹی قیادت کو کارکنان کاسامنا کرنےکی ہمت نہیں تھی تو عمران خان سے فیصلہ کرادیا۔انہوں نے الزام عائد کیاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سےباہر نکلوانا نہیں چاہتی۔

ترسیلات زر میں آسانی کےلیے نئے نظام "بونا راست کنیکٹیوٹی” کا افتتاح

 

علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ صبح ساڑھے 7 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟ کسی کےکہنے پر ہی ان لوگوں نےپارٹی سربراہ سےجلسہ منسوخ کرایا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا آج اسلام آباد میں جلسہ ہوناتھا جوچند گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا اور پارٹی قیادت نےبتایا کہ جلسہ عمران خان کی ہدایت پرملتوی کیاگیا ہے۔تاہم جلسہ منسوخ ہونےکے بعد عمران خان کی ہمشیرہ کی جانب س سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

Back to top button