گڑ خون صاف کرنے میں مدد گار قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ گڑ خون صاف کرنے کیلئے بہترین غذا اور دوائی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماہرین نے بتای کہ گڑ کے استعمال سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ یہ ہاضمے کے نظام کو متحرک کرتا ہے اور قبض کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ گڑ خون صاف کرنے میں مددگار ہوتا ہے اور اس سے جلد کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔گڑ آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جس سے خون کی کمی (انیمیا) کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔گڑ فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور جسم میں طاقت بحال کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔گڑ سانس کی نالی کے مسائل جیسے کھانسی، زکام اور دمہ میں راحت فراہم کرتا ہے۔

خاتون نے جسم پر ٹیٹوز بنوا کرریکارڈ بناڈالا

گڑ کا باقاعدہ استعمال جسمانی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جس سے جسم بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔گڑ پیٹ کے مسائل جیسے گیس اور سینے کی جلن میں آرام پہنچاتا ہے۔گڑ اور ادرک کو ملا کر استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔گڑ میٹھا ہونے کے باوجود جسم میں چربی کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم پانی کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

Back to top button