راولپنڈی ٹیسٹ میں شریک بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

بنگلا دیش کے اسٹار آل راؤنڈر اور عوامی لیگ سےتعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کےملازم کے قتل کا الزام عائد کیاگیا ہے،مقتول کےوالد نے ڈھاکا کےتھانے میں شکیب الحسن کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیاگیا ہے۔

مقدمہ احتجاجی ریلی پر فائرنگ کےنتیجے میں جاں بحق ہونے والے روبیل کےوالد رفیق الاسلام نے درج کرایا، 5 اگست کو روبیل نےرنگ روڈ پر احتجاجی مارچ میں شرکت کی تھی جس پرفائرنگ کردی گئی تھی اور روبیل زندگی کی بازی ہارگیا۔
یاد رہے کہ  رہےکہ شکیب الحسن رواں برس جنوری میں بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کےٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئےتھے۔

شیخ حسینہ واجد کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کا فیصلہ

یاد رہے کہ بنگلادیش کے آل راؤنڈ شکیب الحسن اس وقت پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستان میں موجود ہیں، وہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کےخاتمے کےبعد واپس وطن نہیں گئے بلکہ ان کی فیملی امریکا میں ہے اور وہ وہیں سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت کےلیے پاکستان پہنچے تھے۔

Back to top button