گرمیوں کیلئے اے سی والا لباس تیار کرلیاگیا

سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی۔گرمیوں کیلئے اے سی والا لباس بھی تیار کرلیا۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور آنے والے برسوں میں یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔سائنسدانوں نے ایک منفرد خیال پیش کیا ہے جس سے شدید گرمی میں ہمیں خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے باس کو ہی ائیر کنڈیشنر (اے سی) بنا دیا۔ایک لچکدار کوٹنگ تیار کی ہے جسے ملبوسات کا حصہ بنایا جاسکے گا ۔کوٹنگ کی آزمائش شدید گرم موسم میں کی گئی تو دریافت ہوا کہ اس پر مبنی ملبوسات پہننے سے جسمانی درجہ حرارت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آئے گی ۔

کوٹ کے پیچھے لگنے والی بیلٹ کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

کپڑوں پر کی جانے والی اس کوٹنگ کا مرکزی جز کیلشیئم کاربونیٹ ہے جو چونے کے پتھر اور چاک کا بھی مرکزی جز ہوگی۔

Back to top button