رابی پیرزادہ کا شادی کے پیغامات آنے کا انکشاف

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے روزانہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات آنے کا انکشاف کردیا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کا پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے روازنہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔فاؤنڈیشن کے 8 سے 10 نمبر ہیں اور ان نمبروں پر آنے والا ہر تیسرا میسج شادی کا پیغام ہوگا، میں اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتی۔
رابی پیرزادہ کاکہنا تھاکہ میرامشورہ ہے کہ اپنے اردگرد جو لڑکیاں اور خواتین ہیں ان کو رشتے بھیجیں۔

سلمان خان نے فلم شعلے دوبارہ بنانے کی خواہش کااظہارکردیا

سابق گلوکارہ نے مزیدکہا کہ آج کل نہ لڑکوں کی شادیاں ہو رہی ہیں نہ ہی لڑکیوں کی اور یہ مسئلہ بھی ہماری فاؤنڈیشن میں آرہا ہے۔ہمیں اللہ کے حکم کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے، شرط رکھی گئی ہے دونوں بیویوں کے ساتھ برابری کرو لیکن مجھے لگتا ہے یہ شرط پوری کرنا ممکن ہی نہیں۔

Back to top button