سلمان خان نے فلم شعلے دوبارہ بنانے کی خواہش کااظہارکردیا

اداکار سلمان خان نے ماضی کی فلم شعلے دوبارہ بنانے کی خواہش کااظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر سلیم خان اور اسکرین رائٹر جاویداختر کی زندگی پر بننے والی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین ‘ ریلیز ہوئی۔
بھارتی اداکار سلمان خان اور جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر نے تقریب میں شرکت کی۔
فرح خان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ سلیم اور جاوید اختر کی کون سی فلم کو دوبارہ بنانا چاہوں گے۔

رابی پیرزادہ کا شادی کے پیغامات آنے کا انکشاف

سلمان خان نے کہاکہ اگر میں کسی فلم کا ری میک بنانا چاہوں گا تو وہ شعلے ہوگی۔
بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ میں جے اور ویرو دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں جب کہ میں ولن ‘گبر’کے کردار کوکرناپسند کروں گا۔

Back to top button