یمن میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،13افراد ہلاک

یمن میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندرمیں ڈوبنے سے 13افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 14لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق ز گورنریٹ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 14 تاحال لاپتہ ہوئے ۔جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے۔
کشتی حادثے میں اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن میں 11 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
جہاز کے یمنی کپتان سمیت دیگر 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل پرحملہ کردیا،امریکہ کی مذمت

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں افریقی شہری غربت، جرائم اور دیگر مسائل سے تنگ آکر یمن کے راستے مشرق وسطیٰ میں موجود تیل کی دولت سے مالا مال ممالک میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Back to top button