امریکا نے لبنان میں پیجر دھماکوں سے اظہار لاتعلقی کردیا

امریکا نے لبنان میں پیجردھماکوں سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی آپریشن میں شہری حملوں کانشانہ نہیں ہونےچاہئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ لبنان میں حزب اللہ پر پیجر دھماکوں سےمتعلق معلومات جمع کر رہے ہیں،دھماکوں کےپیچھے کون ہو سکتا ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

امریکی ترجمان کاکہنا تھاکہ چاہتےہیں کہ اسرائیل اور حزب اللہ کےدرمیان تنازعے کا سفارتی حل نکلے،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانےوالا کوئی بھی اقدام امریکا کےلیے باعث تشویش ہے۔میتھیو ملر نےکہا کہ ایران عدم استحکام بڑھانے کےلیے کسی بھی واقعے کا فائدہ اٹھانےسے باز رہے۔

ادھر اقوام متحدہ کی جانب سےبھی لبنان میں پیجرز ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہارکیا گیاہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کاکہنا تھاکہ لبنان میں غیرمستحکم حالات پیدا کرنےکی کوشش قابل تشویش ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کےخلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال سامنے آیاہے، عرب میڈیا کےمطابق لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجر میں ایک ساتھ دھماکےہوئے۔

رابطوں کےلیےاستعمال ہونےوالی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے کئی اراکین بھی زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق پیجر دھماکوں کےنتیجے میں لبنان میں ایران کےسفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئےہیں۔

لبنان : پیجرز میں دھماکوں سے 9 افراد جاں بحق، ایرانی سفیر سمیت حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی

عرب میڈیا کےمطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکےجنوبی لبنان اور بیروت کےنواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کےزخمی ارکان کو اسپتال پہنچادیا گیاہے جن میں سےکئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

حزب اللہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ شہریوں کو نشانہ بنانےوالی اس مجرمانہ جارحیت کامکمل ذمہ دار دشمن اسرائیل ہے،فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے،غدار اور مجرم دشمن کو اس جارحانہ فعل کی سزا ضرور دی جائے گی۔

Back to top button