موسیٰ خیل واقعہ :  ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کےعلاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشت گرد حملےپر غم وغصہ کا اظہار اور شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں۔

بلوچستان : موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد قتل

وزیر اعظم شہباز شریف نےمقامی انتظامیہ کو لواحقین کےساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنےکا حکم دیا۔

وزیر اعظم کی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کوواقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ اس واقعے کےذمہ دار دہشتگ ردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، ملک سےدہشت گردی کےمکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہےگی۔

Back to top button