ملک میں منکی پاکس کی صورت حال قابو میں ہے : وزارت قومی صحت

وزارت قومی صحت خدمات نے پاکستان میں منکی پاکس قابو میں ہونےک دعویٰ کرتےہوئے ملک میں 2 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

وزارت قومی صحت خدمات کےمطابق رواں ماہ کےشروعات میں عالمی ایمرجنسی کےبعد سے اب تک ملک میں منکی پاکس کے 2 کیسز سامنےآئے ہیں۔

ترجمان وزارت قومی صحت خدمات ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں مشکوک مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے،جب کہ علامات ظاہرہونےوالوں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز منتقل کر دیاگیا تاکہ وائرس کی مقامی طور پرمتنقلی کو روکا جاسکے۔

 

ترجمان وزارت قومی صحت نے بتایا کہ وفاقی حکومت سختی سے صورت حال کی نگرانی کررہی ہے، ہیلتھ سیکریٹری ندیم محبوب ایئر پورٹس پرخود صورت حال کی نگرانی کررہے ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےساتھ ساتھ ہیلتھ سیکریٹری ندیم محبوب نےپشاور اور لاہور ایئرپورٹس کے بھی دورےکیے ہیں۔

ہیلتھ سیکریٹری ندیم محبوب نےبتایا کہ ایئرپورٹس پربارڈر ہیلتھ اسٹاف نگرانی اور مؤثر اسکریننگ سسٹمز کو یقینی بنارہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سےجاری کی گئی گائیڈ لائنز پرسختی سےعمل درآمد پر زوردیا ہے۔

ہیلتھ سیکریٹری کےمطابق وزارت قومی صحت خدمات روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کو مانیٹر کررہی ہے، پاکستان کابیماریوں سےمتعلق نگرانی کا سسٹم مؤثر اور مضبوط ہے۔

Back to top button