21روز بعد بھی پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل بحال نہ ہوسکا

پاکستان میں سلو انٹرنیٹ کا 21 واں روز،پی ٹی اے کی ڈیڈلائن کل پوری ہونے کے باوجود انٹرنیٹ بحال نہیں ہوگا۔صارفین کو مزید چند ہفتے سلو انٹرنیٹ کا عذاب جھیلنا پڑے گا۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سات سب میرین کیبلز میں سے 2 کی خرابی کے باعث ہے ۔اے اے ای – 1 کیبل کی ری راوٹنگ ایک سے دو دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز   میں مزید بہتری آ جائے گی۔ایس ایم ڈبلیو4 کیبل کی مرمت کا مرحلہ  چند ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

 بلوچستان میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

حکام نے بتایا کہ دوسری سب میرین کیبل  کی تکمیل کے بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر دستیاب ہوں گی۔

Back to top button