پی ٹی آئی12سال مخالفت رہی،معاملات درستگی میں وقت لگے گا،فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی12سال مخالف رہی اب معاملات درست ہونےمیں وقت لگے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،خیریت دریافت کی۔سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں مولانافضل الرحمان نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت پانچ پورے کرے گی یا نہیں۔ میں نجومی نہیں کہ بتا سکو۔اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا۔بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسئلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات میرے پاس نہیں ہیں سیکیورٹی ایجنسیاں بہتر بتاسکتی ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف بات چیت چل رہی ہے بارہ سال ہماری مخالفت رہی ہےدنوں کے اندر اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر مشاورت

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری ضرور تشریف لائے ہیں ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی ہے آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کے حوالے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے۔

Back to top button