ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان  اور چین کا وارم اپ میچ برابر

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے پاکستان اور چین کا میچ چار چار گول سے برابر رہا، قومی ٹیم دوسرا میچ کل کھیلےگی۔

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

ایشین چیمپیینز ٹرافی کے سلسلہ میں پاکستان اور چین کے درمیان میچ میں سخت مقابلہ ہوا، ہاف ٹائم تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے مزید دو دو گول کیے، پاکستان کی طرف سے سیفان نےپنالٹی کارنر پر دو، عبدالرحمان نے ایک گول کیا، کپتان عماد بٹ نے پنلٹی سٹروک پر گول بنایا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ بدھ کو مقامی ٹیم سے کھیلے گی۔ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا آغاز آٹھ ستمبر سے ہو رہا ہے۔

Back to top button