وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر مشاورت

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات میں بلوچستان کی دہشتگردی کے واقعات اور کے محرکات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے آرمی چیف کو کابینہ اجلاس اور فیصلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے آج آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ وفاقی حکوت دہشتگردی کیخلاف بہادری سے لڑنے والی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی12سال مخالفت رہی،معاملات درستگی میں وقت لگے گا،فضل الرحمان
ذرائع وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔
