جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔

جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ چئیرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں۔

جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب چیئرمین آئی سی سی جے شاہ نے کہاکہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش کرونگا۔لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ آٹھائیں گے۔کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان  اور چین کا وارم اپ میچ برابر

جے شاہ نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناوں۔۔

Back to top button