لاہور 10تحصیلوں کے ساتھ پنجاب کا بڑا شہر بن گیا

10تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزید پانچ تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا۔مجموعی طور پر ضلع لاہور کی دس تحصیلیں ہوگئیں۔وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی۔تحصیلوں میں اضافے کا نوٹفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کردیا۔

 پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کادورہ عمان،بحری مشق میں حصہ لیا

           پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔نئی پانچ تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاون ، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔موجودہ 5 تحصیلوں میں رائیونڈ ، ماڈل ٹاون ،لاہور کینٹ ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں چل رہی ہی۔

Back to top button