عمران خان کےلیے سب سے محفوظ جگہ جیل ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ عمران خان تسلی رکھیں، پاکستان میں سب سےمحفوظ جگہ جیل ہےاس لیے انہیں کچھ نہیں ہوگا اور وہ وہاں پرزیادہ محفوظ ہیں۔

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ عمران خان تسلی رکھیں، پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہےاس لیے انہیں کچھ نہیں ہوگااور وہ وہاں پرزیادہ محفوظ ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا میں 2، 3 ہزار طالبان کو مالی بنالیں،اس کےبعد کچے کےڈاکوؤں کو مالی بنانے کاٹھیکہ بھی انہیں دےدیں گے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کونوٹس

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حوالے سے خواجہ آصف نےکہا کہ بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کرقتل کیاگیا،یہ سلسلہ بند نہیں ہورہا، بلوچستان کی تمام سیاسی قیادت کو دہشت گردوں کےخلاف جنگ کی اونر شپ لینی پڑےگی۔

Back to top button