صدرمملکت نےارشدندیم کو ہلال امتیاز سے نوازدیا،10کروڑ انعام کااعلان

صدر آصف علی زرداری نے کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔10کروڑ روپے انعام کااعلان کیا۔

 تفصیلات کے  مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات بھی کی۔

 صدرمملکت آصف زرداری نے کہاکہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

صدر مملکت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سراہا۔

آصف زرداری نے کہا ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا۔پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے۔کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا۔ارشد ندیم نے نوجوانوں کو رکاوٹیں عبور کرنے ، عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں شناخت بنانے کا حوصلہ دیا۔

صدر مملکت امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ارشد ندیم کا جیولین تھرو ایونٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والوں کوشکست دیں گے،وزیراعظم

صدر مملکت نے ارشد کی کامیابی میں رہنمائی پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

Back to top button