انٹربینک میں ڈالر کے دام پھر بڑھ گئے

 انٹربینک میں ڈالرکے دام ایک بار پھر بڑھ گئےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 19پیسے مہنگا ہوا۔ڈالر 278.45 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا۔جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر مستحکم رہا۔

وفاقی حکومت کا ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ میں تمام دن مثبت رجحان برقرار رہا ۔ہنڈرڈانڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔277کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 58 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 24 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,513 جبکہ کم ترین سطح 78,017 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button