فیض حمید نیٹ ورک پکڑےجانےکے بعد پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی ختم ہوچکی: سینیٹر طلال چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے مشوروں پر فیصلے ہوتے تھے،فیض حمید نیٹ ورک پکڑےجانےکے بعد پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی ختم ہوچکی

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری القادر ٹرسٹ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انقلاب لانےوالے اقتدار میں آکر لوٹ مار چاہتے ہیں، آج 30 اگست کو کال دی گئی لیکن باہر کوئی نہیں نکلا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : بشریٰ بی بی نے نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ صرف جلسے اور ریلیوں کا اعلان بلیک میل کرنے کےلیےکرتےہیں، فیض حمید نیٹ ورک پکڑےجانےکے بعد پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی ختم ہو چکی، ان کے پاس کوئی نظریہ نہیں اس لیے ان کی پارٹی میں اختلافات ہیں۔فیض حمید کے مشوروں پر فیصلے ہوتے تھے، فیض حمید کےپکڑے جانے پر ان سے کوئی فیصلہ نہیں ہورہا، یہ سازش کرسکتے ہیں لیکن انقلاب نہیں لاسکتے، انقلاب لانے کےلیے کردار چاہیے ہوتاہے، توشہ خانہ،فارن فنڈنگ سمیت عمران خان پر کئی داغ ہیں

Back to top button