پاکستان میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد 4تک پہنچ گئی

پاکستان میں منکی پاکس کاایک اور مریض رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 4تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس کے مریض پشاور کارہنے والا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔فاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنایا۔

وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

بہترنیندموٹاپے سے محفوظ رکتھی ہے،ڈاکٹرز

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والا ایم پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا۔مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا۔

Back to top button