دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش ’دی کیرٹ‘ مرگئی

’دی کیرٹ‘ کےنام سےپکاری جانے والی دنیا کی سب سےبڑی گولڈ فش اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

مچھلی فرانس کےعلاقے شیمپین میں موجود اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ ’دی کیرٹ‘ کی اصلی عمر معلوم نہیں تاہم یہ خیال کیاجاتا ہے کہ یہ کم و بیش 20 برس کی تھی اور بوڑھی ہوچکی تھی۔

سیارچے کا حیران کن نظارہ،آنکھ جھپکنا مشکل

اس گولڈ فش نےاپنے غیرمعمولی رنگ اور انتہائی وزن (30 کلو گرام) کی وجہ سے عالمی سطح پرشہرت حاصل کی تھی۔

اس کےغیر عمولی جسامت کی وجہ سے اینگلر (کانٹے سے مچھلی پکڑنے والے) یورپ کےکونے کونے سے اس مچھلی کو پکڑنے کےلیے آتے اور پھر دوبارہ تالاب میں ڈال دیتے۔

Back to top button