وینس فلم فیسٹیول : یہودی فلم ساز نے بھی غزہ کےلیے آواز اٹھادی

وینس فلم فیسٹیول میں دوسرے اداکاروں، فلم سازوں اور ڈائریکٹرز کےساتھ ساتھ یہودی ہدایت کارہ سارہ فریڈ لینڈ نے بھی فلسطین کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم شہریوں کی حمایت میں آواز بلند کر دی۔

وینس فلم فیسٹیول میں یہودی ہدایت کارہ سارہ فریڈ لینڈ نےایوارڈ وصول کرتےہوئے اپنی تقریر میں کہاکہ غزہ میں قتل عام رکناہی چاہیے۔ فریڈ لینڈ نےاپنی فلم فیمیلیئر ٹچ کےلیے لوئیگی ڈی لارینٹائز ایوارڈ جیتا ہے۔اس موقع پرانہوں نےکہا کہ میں یہ ایوارڈ غزہ میں اسرائیل کےہاتھوں قتل عام کے 336 ویں دن وصول کررہی ہوں اور یہ فلسطین پر اسرائیل کےقبضے کا 76 واں سال بھی ہے۔

 اسرائیل میں غزہ جنگ کیخلاف 7لاکھ افراد کااحتجاج

ہدایت کارہ سارہ فریڈ لینڈ نےفلم میکرز پر زور دیاکہ اپنے پلیٹ فارم کےذریعے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو بےنقاب کریں، حقائق دنیا کےسامنے لائیں۔

دونوں تقریوں کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ کے عوام کی مشکلات ختم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

Back to top button