سپیکر نےپی ٹی آئی کےگرفتارارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے

سپیکرسردارایازصادق نےپی ٹی آئی کے گرفتارارکان کےپروڈکشن آرڈرجاری کردیئے۔

بیرسٹرگوہرکی سربراہی میں پی ٹی آئی وفدنےگرفتارساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانےکے لیےاسپیکرسےچیمبر میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں داوڑ کنڈی اورعلی محمد خان شامل تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےکہا کہ آپ نےگزشتہ روزپروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نےکل زبانی کہا تھاآج تحریری حکم نامےکےلئےآئے ہیں۔

جلسے سے ”خائف“حکومت کالے قوانین بنارہی ہے،شاہد خاقان

بیرسٹر گوہر نےپارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کےگرفتار ایم این ایزکے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔

Back to top button