وفاقی وزرا کی وزیراعظم سے ملاقات،”مولانا“سےملاقات پربریفنگ

وفاقی وزرا محسن نقوی اوراعظم نذیر تارڑ کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات،”مولانا“سے ملاقات پربریفنگ دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں وزراء مولانا سے ملاقات کے بعد سیدھے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مولانا نے موقف سے آگاہ کیا۔

مولانا کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر مشاورت کے بعد حکومت آج ہی جواب دے گی۔

ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں بڑھے گی،”مولانا“کی تجویزمان لی گئی

فضل الرحمان نے اپنی تجاویز کو شامل کرنے کی صورت میں ترامیم کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا۔

Back to top button