ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں بڑھے گی،”مولانا“کی تجویزمان لی گئی

حکومت نے ”مولانا“کی تجویزمان لی،آئینی ترمیم میں ججزکی ریٹائرمنٹ کی عمر نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے کسی جج کو ایکسٹینشن نا دینے کا مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ مان لیا۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر نا بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئینی عدالت قائم کرنے کے لیے ترمیم لا رہی ہے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ،اعظم نذیر تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی اور قانون ٹیم ہمراہ تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیش کردہ تجاوزیر بھی مسودے کا حصہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم این ایز کے اعزاز میں عشائیہ کااہتمام کیاتھا۔وزیراعظم نے کل آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لانے کا عندیہ بھی دیدیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مجوزہ آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا۔

وفاقی وزرا کی وزیراعظم سے ملاقات،”مولانا“سےملاقات پربریفنگ

وزیراعظم شہبازشریف کے عشائیہ میں ایم کیو ایم ،باپ ،نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے  ارکان نے شرکت کی ۔

Back to top button