گلوکار دلجیت کے کنسرٹ کا ایک ٹکٹ پونے 2 کروڑ میں فروخت

معروف اداکارو گلوکار دلجیت دوسانجھ کےامریکا میں ہونےوالےکنسرٹس سےآمدنی نےسب کوچونکادیا۔ایک ٹکٹ پونے2کروڑمیں فروخت ہونےکاانکشاف ہوا۔

رپورٹس کےمطابق دلجیت دوسانجھ نےمئی سےجولائی کےدوران شمالی امریکامیں دل لومیناٹی کےنام سےٹورکیااور کئی شہروں میں کنسرٹ کیے۔رواں ماہ یورپ اور برطانیہ میں بھی دلجیت کے کنسرٹس ہوں گے۔جن کی ٹکٹیں سیکنڈزمیں فروخت ہوچکی ہیں۔

اب دلجیت کی منیجر نےانکشاف کیاہےکہ امریکا میں ہونےوالے کنسرٹس کاٹکٹ55 ہزارڈالریعنی46لاکھ بھارتی روپے(ایک کروڑ53 لاکھپاکستانی روپوں) سےلیکر64 ہزارڈالریعنی54 لاکھ بھارتی روپے(ایک کروڑ78 لاکھ پاکستانی روپوں)میں فروخت ہوئے۔کنسرٹس میں شرکت کیلئےلوگوں کااتنا رش تھا کہ اس قیمت پر لوگوں نےبلیک میں ٹکٹس خریدے۔

جونی لیور نےعمران خان اور ظہیرعباس کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا

گلوکارکی منیجر نےمزید انکشاف کیا کہ شمالی امریکا کےکنسرٹس سےدلجیت کو 234 کروڑبھارتی روپےکی آمدنی ہوئی۔برطانیہ میں کنسرٹس کےٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی ختم ہوچکے۔

Back to top button