فیض حمید ذمہ دار عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے : سکیورٹی حکام

سکیورٹی حکام کا کہناہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ذمہ دار عہدے پربیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لارہے تھے۔

سکیورٹی حکام کاکہنا ہےکہ فوج کےلیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں،فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے اس کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی۔

سکیورٹی حکام نے بتایا کہ فیض حمید پر الزام ہےکہ سیاسی ایما پر کام کررہے تھے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ہورہا ہے، مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی بنایا اور مخالفین کےخلاف کارروائی کی،ہٹلر بھی جرمنی کی فوج کو سیاسی سوچ کےتحت چلارہا تھا اور مخالفین کےخلاف کارروائی کی،پاکستانی فوج کےساتھ بھی ایسا ہی کرنےکی واردات کی گئی۔

سکیورٹی حکام کےمطابق فیض حمید بھی ذمے دار عہدےپر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لارہے تھے، فوج کا حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعت سے غیرسیاسی تعلق ہوتاہے۔

سکیورٹی حکام کاکہنا ہےکہ افغانستان میں ایک درجن سےزیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں، دہشت گرد افغانستان سےآکر حملے کرتےہیں، فتنہ الخوارج سےکسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ماضی میں ایک سیاسی جماعت نےفسادیوں سے بات چیت کی، اب بھی ایسا ہی کہاجا رہاہے، پچھلی بات چیت کےتجربے سےپتا چل گیاکہ فتنہ الخوارج سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں۔

سکیورٹی حکام کےمطابق دہشت گردوں کی افغانستان میں ٹرینگ ہورہی ہے، افغانستان میں عبوری حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں کو سنبھالیں، دہشت گردوں کےخلاف روزانہ 100 سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ ہرصورت جیتیں گے۔

سکیورٹی حکام نےبتایا کہ لکی مروت میں کرمنل گینگز کام رہے ہیں،جب کرمنل گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو مظاہرے کرواتے ہیں، لکی مروت میں فوج صوبائی حکومت کی درخواست پر ذمےداری انجام دےرہی ہے، صوبائی حکومت نےجب کہا فوج لکی مروت سےواپس چلی جائےگی، خیبر پختونخوا کےجنوبی اضلاع میں امن جلد بحال ہوگا۔

سیکیورٹی حکام کا کہناہے کہ دہشت روں کو پکڑتےہیں، عدالتیں عدم ثبوت کاکہہ کر چھوڑ دیتی ہیں، دہشت گردی کےخاتمے کےلیے کرمنل جسٹس سسٹم کو ٹھیک اور قانون کےنفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں : چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

Back to top button