پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے،انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔

انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔اسی طرح،مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اورلائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔

اوگراعالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیراعظم شہبازشریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔

Back to top button