مولانا فضل الرحمن کا پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو ملک کے نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے،پارلیمنٹ کے کردارکو ختم کیا جارہا ہے،جمہوریت اپنامقدمہ ہاررہی ہے،سیاسی جماعتوں کو غیر مؤثر کیا جائے گا تو پھرمعاملات کہاں تک جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا کہ حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں، سیاسی کھیل کھیلے گئے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی،بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں کیا ہم نے کبھی سوچنا ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی تائید سے محروم حکومتوں پرقوم کا اعتماد نہیں ہوتا، ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جاسکتے،پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑانے کی کوشش کی گئی، عوام نے قطار میں کھڑے ہوکر دکھاوے کیلئے ووٹ دینا ہوتا ہے،جس نے باکس کھولنا ہوتا ہےاس کی مرضی ہےکیا برآمدکرتا ہے،ہم طاقت کے آگے مرعوب نہیں ہونگے۔