چیمپئنز ٹرافی کیلئے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص

پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔

اگلے سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ( 7 کروڑ) ڈالرز کا بجٹ مختص کیا  گیا اور ایونٹ کے اضافی اخراجات کے لیے 4.5 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی۔

تاجک ایتھلیٹ کا اسرائیلی حریت کوہرا کر ہاتھ ملانے سے انکار

آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا ۔

Back to top button