صحت مندرہنےکیلئے روزانہ 22منٹ کی چہل قدمی کامشورہ

موجودہ عہد میں بیشتر افراد دن بھر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔اگر آپ میں یہ عادت موجود ہے تو جان لیں کہ اس کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دیگر سنگین امراض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔مگر روزانہ 22 منٹ کی تیز چہل قدمی، جاگنگ یا سائیکل چلا کر آپ بہت زیادہ وقت بیٹھنے سے صحت پر مرتب منفی اثرات کی روک تھام کر سکتے ہیں۔
آرکٹک یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے مختلف وجوہات کے باعث قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں سے اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس تحقیق میں 50 سال سے زائد عمر کے لگ بھگ 12 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ ایکٹیویٹی ٹریکرز کے ذریعے لیا گیا۔
