سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 29 ہزار کو عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں نے مسلسل دوسرے روز بھی نئے ریکارڈ قائم کر دیے، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کو عبور کرگیا۔
نئے مالی سال کے دوسرے دن بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، اور 1742 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے اور مالی سال کے دوسرے روز، جیسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا، مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس 1742 پوائنٹس بڑھ کر 1,29,841 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بجلی کے بلوں سے وزیراعظم ریلیف پیکیج اچانک ختم کردیاگیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث مارکیٹ میں بھرپور تیزی دیکھی گئی تھی، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے سے 1,28,199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔