بچپن میں بچھڑ جانے والا فرد 35 سال بعد خاندان سے مل گیا

بچپن میں دوستوں کے ساتھ ٹرین میں چھپن چھپائی  کھیلنے کے باعث خاندان  سے  بچھڑنے والا فرد 35 سال بعد  دوبارہ ان سے ملنے میں کامیاب ہوگیا۔

لائی زی چنگ پیدائشی بہرے ہیں اور اس وجہ سے بولنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔

1991 میں لائی زی اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ٹرین میں چھپ گئے تھے اور ایک نشست کے نیچے سوگئے اور ان کی آنکھ ایک اجنبی مقام میں کھلی۔

لوگوں سے بات چیت نہ کرپانے کے باعث لائی زی کچھ عرصے تک شینزن ریلوے اسٹیشن کے قریب بے گھر بچے کے طور پر رہے۔

خوش قسمتی سے ان کا سامنا ایک خاتون سے ہوا جنہوں نے انہیں لکھنا سکھایا۔

5 سال بعد وہ خاتون ہانگ کانگ منتقل ہوگئیں مگر لائی زی دوبارہ بےگھر نہیں ہوئے بلکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے انہیں کھانے، سونے اور ملازمت وغیرہ کی پیشکش کی۔

ہونگ شینگ شیان نامی شخص لائی زی کو کافی عرصے سے اس علاقے میں دیکھ رہے تھے اور انہیں گھر تک پہنچانا چاہتے تھے۔

ہونگ شینگ نے لائی زی کو ریسٹورنٹ کے تہہ خانے میں رہنےکی اجازت دی جبکہ مفت کھانا فراہم کیا۔

Back to top button