ابوظبی میزائل حملہ کے بعد حوثی باغی اہم علاقہ گنوا بیٹھے

یو اے ای کی تربیت یافتہ جائنٹس بریگیڈ کے جنگجوئوں نے ابوظبی پر حالیہ حملے کے ایک روز بعد ہی یمن کے حوثی باغیوں کو اہم جنگی اضلاع سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو ضلع حریب میں شکست ہوئی جو مارب شہر کا جنوبی ضلع ہے اور حکومت کا شمال میں آخری مضبوط گڑھ ہے۔

جائنٹس بریگیڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری لڑائی میں دونوں اطراف کے کئی سو لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں اور پڑوسی صوبے شبوہ کی حکومت بھی حاصل کرلی ہے۔

جائنٹس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شبوہ میں کیے گئے کامیاب آپریشن پر سعودی عرب کی قیادت میں موجود فوجی عرب اتحاد کے مشکور ہیں۔

پاکستان نے ایران سے سعودی سفارتکار کے 3 قاتل مانگ لیے

پاکستانی حکام نے

یہ تصادم 7 سالوں سے جاری جنگ میں حوثی باغیوں کی کئی علاقوں میں شکست کے بعد گزشتہ ہفتے یو اے ای پر کیے گئے ہلاکت خیز ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد آنے والی تیزی کا حصہ ہیں۔

Back to top button