بابراعظم ون ڈے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے۔
ون ڈے بائولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے۔
پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے، ٹی ٹونٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اگر میری دھمکی نے کام نہ کیا تو میں پاؤں پڑ جاؤں گا
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے آل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں۔
