شلپا شیٹی فحاشی پھیلانے کے کیس سے 15 سال بعد بری

بھارتی مست گرل 47 سالہ اداکارہ شلپا شیٹی کو بھارت کی مقامی عدالت نے فحاشی کے ایک کیس سے 15 سال بعد بری کر دیا، شلپا شیٹی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کی عدالت نے جنوری کو فحاشی پھیلانے کے کیس سے بری کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے خلاف کیس 2007 سے زیر سماعت تھا اور ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام تھا، شلپا شیٹی کے خلاف مذکورہ کیس اس وقت دائر کیا گیا تھا جب کہ انہیں ہولی وڈ اداکار 72 سالہ رچرڈ گیئر نے ایک تقریب کے دوران گالوں پر بوسہ دیا تھا۔

نئی دہلی میں ہونے والی تقریب ایڈز سے بچاؤ سے متعلق تھی، جس میں لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ اگر کوئی ایڈز میں مبتلا شخص دوسرے کو بوسہ دے تو اس سے موذی مرض نہیں پھیلتا، تقریب کے دوران زائدالعمر رچرڈ گیئر نے خود سے کئی سال کم عمر اور اس وقت کی مقبول اور بولڈ ترین اداکارہ شلپا شیٹی کو بانہوں میں بھرتے ہوئے ان کے گالوں پر بوسہ دیا تھا۔

کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، میں نے شادی نہیں کی

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بھارت بھر میں شلپا شیٹی اور رچرڈ گیئر کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور لوگوں نے ہولی وڈ اداکار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا، واقعے کے بعد رچرڈ گیئر اور شلپا شیٹی کے خلاف مختلف تھانوں میں بھارتی سماج میں فحاشی پھیلانے کے الزامات کے تحت مقدمات دائر کروائے گئے تھے، جن پر کئی سال تک سماعتیں ہوتی رہیں اور کئی کیسز میں دونوں اداکار بری بھی ہوگئے تھے۔

Back to top button