ادکارہ حرامانی کی بولڈویڈیو پرصارفین کی کڑی تنقید

 اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اور اس بار موضوع بنی ہے ان کی ایک نئی ویڈیو، جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

وائرل ویڈیو میں حرا مانی کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رقص کے دوران ان کا لباس بے ترتیب ہو جاتا ہے، لیکن وہ ویڈیو ریکارڈنگ جاری رکھتی ہیں۔ یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد متعدد صارفین نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کڑی تنقید کی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، "جب مقبولیت کم ہونے لگتی ہے تو ایسی حرکتیں کرنا پڑتی ہیں۔”

دوسرے نے کہا، "یہ سب کچھ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے ہے۔”

کسی نے طنز کیا، "یہ آنٹیاں اب واقعی حد پار کر رہی ہیں۔”

ابھی تک حرا مانی نے ان تنقیدوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے، تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب انہیں اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور اندازِ بیان یا لباس پر نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اگرچہ کچھ مداح ان کے اعتماد اور خوداعتمادی کو سراہتے ہیں، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات کو عوامی پلیٹ فارمز پر اپنے رویے اور طرزِ عمل میں احتیاط برتنی چاہیے، کیونکہ ان کی سرگرمیوں کا اثر بڑے پیمانے پر مرتب ہوتا ہے۔

Back to top button