پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی ریکارڈ

ایک سال کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوم برگ  کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر اب 47 فیصد رہ گیا ہے، جو معاشی بہتری کی جانب ایک اہم اشارہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری، معاشی اصلاحات اور استحکام نے ڈیفالٹ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔

بلوم برگ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ رسک میں یہ کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جو پاکستانی معیشت کے مستقبل سے متعلق مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوم برگ انٹیلیجنس کے مطابق پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس وقت عالمی سطح پر ان ممالک میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے جنہوں نے ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ کمی دکھائی ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور یہ معاشی پالیسیوں کی درست سمت کی بھی علامت ہے۔

Back to top button