اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ نےموت مشکوک بنادی

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق  حمیرا  اصغر کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا، حمیرا اصغر کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر  پر خون کے نشانات ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  حمیرا اصغر کے کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے، حمیرا کی لاش مکمل نہیں تھی،صرف ہڈیاں تھیں، مکمل جسمانی اعضا نہ ملنےکے باعث وجہ موت معلوم نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلڈ  اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے،  موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش میں بہت مدد مل سکتی تھی۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

 

Back to top button