ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ نذرعباس کوبحال کردیا گیا

ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ نذر عباس کوان کےعہدےپربحال کردیا گیا۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نےنذر عباس کےایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل کےعہدے پر بحالی کا آفس آرڈرجاری کردیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےعدالتی آرڈرکےباوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کیلئےمقرر نہ ہونےکامعاملہ سامنےآنےکےبعد گریڈ 21 کےافسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو عہدےسےہٹا دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہا گیا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کرنےکی ہدایت دی گئی ہے،کسٹم ایکٹ سے متعلق کیس کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئےمقرر کیا جانا تھا، غلطی سے سپریم کورٹ کے معمول کے بینچ کےسامنے لگا دیا گیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا،سپریم کورٹ نے نذرعباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دےدیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نےایڈیشنل رجسٹرارنذرعباس کےخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔

Back to top button