سعودی عرب میں گھڑسوار خاتون کی شاپنگ ، ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں  ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سعودی خاتون گھڑ سوار شہد الشمری کو گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ایک دواخانے کی سیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں گھڑ سوار خاتون فارمیسی کے راستوں پر گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور شیلف پر مصنوعات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے، اشیاء جمع کررہی ہیں، جب کہ ایک شخص ان کے اس انوکھے شاپنگ کے انداز کو فلما رہا ہے۔

شہد الشمری کو ان کے مداحوں نے "سعودی گھڑ سوار شہد” کا لقب دیا ہے۔ شہد کی عمر 20 سال ہے جبکہ ان کا شمار سعودی عرب کی سب سے نمایاں خواتین گھڑ سواروں میں ہوتا ہے۔

گھوڑوں کے ساتھ ان کی غیر معمولی سواری کی مہارت اور خود اعتمادی کی وجہ سے تعریف کی جاتی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بڑی فالوینگ بنائی ہے جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گھوڑوں کیلئے ان کا شوق کم عمری میں ہی پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے سخت تربیت حاصل کرکے مہارت کو نکھارا۔ ان کی لگن نے انہیں کئی مقامی اور علاقائی مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔

Back to top button