لائیو سٹاک کی کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری

خیبر پختون خوا حکومت کے محکمۂ لائیو سٹاک نے کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمۂ لائیو سٹاک حکام کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے مویشی منڈیوں اور دیگر مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمۂ لائیو سٹاک نے جانور خریدتے، منتقل کے دوران اور ذبح کرتے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہری جانوروں کے قریب جاتے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس استعمال کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مویشی منڈیوں میں سپرے، صفائی اور جراثیم کش اقدامات کیے جائیں۔

محکمۂ لائیو اسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو کانگو وائرس کی نگرانی اور فوری رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

Back to top button