عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیاگیا

بانی تحریک ا نصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے کیا، جبکہ ماہرِ امراضِ چشم کو پمز میڈیکل ٹیم کی معاونت بھی حاصل تھی۔

ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا، جبکہ متاثرہ آنکھ کے علاوہ بھی مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی۔

Back to top button